ختم نبوتؐ ہماری ریڈ لائن، تحفظ کیلئے جان بھی دینے سے دریغ نہیں کریں گے
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار+نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و اسپیکر بابر سلیم خان کے ترجمان کمال سلیم خان سواتی نے کہا ہے کہ ختم نبوت(ص)ہماری ریڈ لائن ہے ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جان بھی دے سکتے ہیں اورجہاں تک دم ہوا سراپا احتجاج آگے بھی جائیں گے ختم نبوت پرکوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزختم نبوت چوک مانسہرہ میں سپریم کورٹ کے مبارک سانی فیصلہ کے خلاف منعقدہ ایک احتجاجی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر باری ٹیکسز لگا کر عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بجلی بلوں میں لگائے ٹیکسز اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کاہے موجودہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر بھاری ٹیکسز لگا کر نہ صرف لوگوں کو سخت مشکلات اوردشواریوں میں ڈال دیاہے بلکہ ان سے اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ وہ فی الفور بجلی بلوں اضافے کو ختم کرے اور بجلی قیمت کم کر کے غریب عوام کو ریلیف دے کمال سلیم سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پرکسی اورکی جنگ مسلط نہ کی جائے ہم امریکہ اورامریکی ڈالرز پر بھی لعنت بھیجتے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم اب جاگ اٹھی ہے ہم اپنے حقوق لینا خوب جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں نا انصافی کسی صورت قبول نہیں کمال سلیم سواتی نے خیبر پختوخواہ میں امن امان کی صورتحال پرکہا کہ آگ اٹک پار لگتی ہے اوراس کی تپش ہزارہ میں محسوس ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن ہے تو ہم بھی ہیں امن نہیں تو ہم بھی نہیں اس موقع پر انہوں نے پارٹی قائد عمران خان کے حوالے سے کہاکہ عمران خان کو سزا یہودیوں کو آنکھیں دکھانے پرملی ہے عوام کے حقوق کی بات کرنے پر وہ آج پابند سلاسل ہیں انہیں ملک وقوم سے محبت کرنے کی سزا دی جارہی ہے احتجاجی ریلی سے ناظم سٹی ون اکمل خان پی ٹی آئی رہنما بشارت یوسفزئی،سید شبیر حسین شاہ پی ٹی آئی کے نظریاتی رہنماء و دیگر نے بھی خطاب کیا