مانسہرہ،بجلی بلز میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
مانسہرہ(سٹی رپورٹر+چیف کرائم رپورٹر)بڑھتی ھوئی مہنگائی بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف مانسہرہ میں احتجاجی مظاہرہ۔سینکڑوں افراد کی شرکت۔انجمن تاجران مانسہرہ کی کال پرملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی۔بجلی بلوں میں اضافے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف گزشتہ روز مانسہرہ میں احتجاج کیاگیا۔بعد ازنماز جمعہ کشمیر روڈمانسہرہ سے انجمن تاجران مانسہرہ کے صدرملک شکیل اعوان کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔جب کہ انصاف سیکٹریٹ مانسہرہ سے کمال سلیم خان کی قیادت میں احتجاجی ریلی ختم نبوت چوک مانسہرہ پہنچی۔جہاں پراحتجاجی جلسہ منعقد ھوا۔جس میں سینکڑوں افراد شریک تھے۔احتجاجی جلسہ سے انجمن تاجران مانسہرہ کے صدرملک شکیل اعوان،پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے نائب صدر کمال سلیم خان،سنی تحریک ہزارہ ڈویژن کے صدر ملک صابراعوان۔تحریک انصاف ضلع مانسہرہ کے نائب صدر سید شبیر حسین شاہ،انجمن تاجران مانسہرہ کے نائب صدر حاجی وسیم عرف سیموں،انجمن تاجران مانسہرہ کے چیئرمین عبدالمالک صراف،سنی تحریک ہزارہ ڈویژن کے صدر قاری عبد القدیر سمیت دیگر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت ہماراایمان ہے۔ختم نبوت کی خاطر جان بھی حاضر ہے۔جو ظم کے خلاف آواز نہیں اٹھاتا وہ بھی ظالم ہے۔بجلی گیس پٹرول مہنگاہوجائے تو مہنگائی کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتاہے۔مہنگائی کے خلاف اوربجلی بلوں میں اضافے کے خلاف عوام آج جس طرح نکلے ہیں۔اس اضافے کو فوری ختم کیاجائے۔موجودہ مہنگائی نے عوام کو بچوں کوقتل کرنے پرمجبور کردیاہے۔مہنگائی کے باعث تاجروں کا کاروبارٹھپ ہوکررہ گیاہے۔اگر حکومت نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کو ختم نہ کیا توہم کو پورے پاکستان میں شٹر ڈاؤن کرنا پڑے گا۔اپنی انڈسٹری کو ترقی دینے کے بجائے غریب عوام کی فکرکریں۔سپریم کورٹ نے حالیہ جو فیصلہ دیاہے۔ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ناموس رسالت ہماری جان بھی قربان ہے۔اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیاجائے۔کمال سلیم خان نے مانسہرہ میں احتجاج کی کال دینے پرانجمن تاجران مانسہرہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔