نیبرہڈکونسل شنکیاری کا ایک کروڑ 25لاکھ کا بجٹ متفقہ طور پر منظور
شنکیاری (سٹاف رپورٹر) نیبرہڈ کونسل شنکیاری کا بجٹ اجلاس مالی سال 2024/2025 کاکل 1کروڑ 25 لاکھروپے کابجٹ متفقہ طور پرمنظور کرلیاگیاترقیاتی اخراجات کی مدمیں 70 لاکھ روپے اورغیرترقیاتی اخراجات کیلئے 22لاکھ 70 ہزارروپے مختص۔ آج نیبرہڈ کونسل شنکیاری کابجٹ اجلاس چیئرمین وپریذائیڈنگ آفیسر، شبیر احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں چیئرمین شبیر احمد خان، مجیب الرحمن یوتھ کونسلر،سید صحیب شاہ کسان کونسلر، مسرت شاھین لیڈی کونسلر،صادق مسیح اقلیتی کونسلر نے مالی سال کا بجٹ اتفاق رائے سے منظور کیا سال 2024/2025 کابجٹ پیش کرتے ہوِئے کہا کہ ہماری کونسل کایہ تیسرا بجٹ ہے اس عرصہ کے دوران بغیر ترقیاتی فنڈ حکومت کی طرف سے ملے نیبرہڈ کونسل شنکیاری نے شہریوں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اداروں اور منتخب ممبران اسمبلی کے تعاون سے اقدامات اٹھائے ہیں جس میں ترقیاتی منصوبے۔کونسل ایریامیں صفائی کے نظام۔شہریوں کوپینے کے پانی کی فراہمی کیلئیے شنکیاری واٹر سپلائی کی کسی بھی خرابی میں بحالی علاقہ میں ڈہنگی واِئرس کی روک تھام کیلئیے اقدامات اور نادر آفس اور معزوری کیمپس، محکمہ جنگلات، محکمہ صحت،محکمہ مال وغیرہ وغیرہ شاملِ ہے۔ چیئرمین نے بتایا نیبرہڈ کونسل شنکیاری نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی فنڈ ملنے پر عوام کی دہلیز پر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے جس سے عام آدمی کو فائیدہ پہنچے۔اجلاس میں ممبران نے بجٹ پر بحث کی اور متفقہ طور پر بجٹ کی منظوری دی ہے۔آخر میں سیکرٹری محمد علی خان کو کونسل کی طرف سے بہترین بجٹ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔