کالا ڈھاکہ میں 22ہزار خواتین کا ووٹ کیسے کاسٹ ہوگیا،کیپٹن صفدر
تناول(خالد قریشی،نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے کیپٹن(ر) محمد صفدر اعوان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھیڑ کے انتخابی نشان کو بیلٹ پیپرز پر سے نکالا جائے بیلٹ پیپر پر بھیڑاورشیر مشابہت کی وجہ سے سادہ لوح ووٹرز غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں سال2018میں سردار محمد یوسف بھی اسی وجہ سے الیکشن ہارے حالہ انتخابات میں بھی شیر کے ساتھ ساتھ بھیڑ کے انتخابی نشان کی وجہ سے ہمارے ووٹ ضالع ہوئے کیپٹن صفدر نے الیکشن کمیش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی الیکشن کمیشن نے غلط الیکشن کروا ئے جس کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا،انہون نے کہا کہ ریٹائرڈ ججوں اور بیوروکریٹس کا الیکنش کمیشن میں نہیں ہونا چاہیئے 2017میں نواز شریف کو نکال دیا 2018 کا الیکشن چوری ہوا کسی نے نہیں پوچھا اپنے حلقہ میں ووٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ لندن جا کر نواز شریف کے گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر پاکستان واپسی کے لیئے رضا مند کیا لیکن پھر وہ قوتیں جو نواز شریف کو چوتھی باروزیر اعظم بنتا نہیں دیکھنا چاہتی تھیں متحرک ہوگئیں اورالیکشن کے روز شام 5 بجے ہی اعلان کر دیاگیا کہ نواز شریف مانسہرہ سے ہار گئے ہیں انہون نے کہا کہ الیکشن کمیشن بتائے کالا ڈھاکہ میں 22ہزار خواتین کا ووٹ کیسے کاسٹ ہو گیا