عمران خان کی گرفتاری کیلئے PTIارکان اسمبلی کا بھوک ہڑتال کا فیصلہ

0

ہری پور (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر کارکنان کی گرفتاری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی نے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر کارکنان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی آج سے بھوک ہڑتال مہم شروع کریں گے، آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت گرفتار کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.