مرکزی انجمن تاجران سمیت 17وارڈز کے منتخب عہدیداران جلد حلف لیں گے

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران سمیت تاجران کے 17 وارڈوں کی منتخب باڈیز بہت جلد بڑی تقریب میں باقاعدہ حلف اٹھائیں گے پندرہ وارڈز کی باڈیز مکمل ہو چکی ہے دو وارڈز کی باڈیز پر پرسوں تک مکمل ہو جائیں گی ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ مانسہرہ کے صدر ملک شکیل اعوان نے چیئرمین مرکزی انجمن تاجران عبدالمالک صراف وائس چیئرمین ملک صابر اعوان قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ممتاز عالم دین اور امن کمیٹی مانسہرہ کے سربراہ مولانا قاضی وصی الرحمان بھی مووجد تھے ملک شکیل اعوان نے کہا کہ تاجران کے پندرہ وارڈز بڑھ کر 17 ہو گئے ہیں نئے وارڈز میں بالاکوٹ بائی پاس کوٹکے تک اور لاری اڈہ تھانہ پانو روڈ سے لے کر موٹر وے روڈ تک وارڈ شامل ہے ملک شکیل اعوان نے کہا کہ ہم پانچ سال سے کام کر رہے ہیں اس دوران ہمیں گرانے کیلئے ہر طرح سے کوششیں کی گئیں اور یہ کوششیں اب بھی جاری ہیں لیکن ہم نے مرکز سمیت 15 وارڈوں میں پانچ سو سے زائد نمائندے چن لیے ہیں ہم ہر طرح کی سازشوں کا پانچ سالوں سے مقابلہ کرتے چلے آرہے ہیں ملک شکیل اعوان نے کہا کہ بابر سلیم خان سواتی مانسہرہ ہی نہیں پورے صوبے کا فخر ہیں بعض لوگ ان کا نام استعمال کرنا چاہیے ہیں حالانکہ اس کوئی بات نہیں مرکزی انجمن تاجران 17 وارڈوں سمیت بہت جلد بڑی حلف برداری کی تقریب میں حلف اٹھانے کے بعد تاجران کی بے لوث خدمت شروع کر دے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.