پولیس کا چھاپہ، جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم اور موبائل فون برآمد
ہری پور(اسپیشل رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی،قمار بازی میں ملوث ملزمان گرفتار داو پر لگی رقم 27 ہزار900 روپے،موبائل فونز،02 لڈو اور تاش کی 2 جوڑیاں برآمد۔ ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP) کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ھارون خان نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی منیر خان کی زیر نگرانی اپنے زرائع سے معلومات پر تلوکر میں جمی جواء کی محفل پر کامیاب چھاپہ زنی کرتے ہوئے قمار باز میں ملوث دلارم خان ولد ممتاز خان،شہزاد خان ولد خواج محمد، تنویر حسین ولد نذیر حسین، خاقان ولد وارث،یاسر دین ولد ظہور الدین،نوید احمد ولد محمد جھانداد ساکنان پانڈک،احسان ولد جمشید، واجد محمود ولد راجہ ساکنان تلوکر،عابد ولد محمد ارشاد سکنہ محلہ سوکا ریلوے سٹیشن کو موقع سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 27 ہزار 900 روپے، آلات قمار بازی2 لڈو،2 جوڑی تاش اور 7 عدد موبائل فونز سمیت گرفتار کر لیا۔ دیگر ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کاروائیاں جاری۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 5GO کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔