شنکیاری میں دو ماہ سے پینے کا صاف پانی بند پانی کی سپلائی بند

0

شنکیاری (ڈپٹی بیورو چیف) شنکیاری میں کوفہ والوں پر جس طرح پانی بند تھا متعلقہ محکمہ اور عوامی نمائندوں کی غفلت کے باعث اور مسائل سے چشم پوشی شنکیاری میں عرصہ دو ماہ سے پینے کا صاف پانی بند پانی کی سپلائی بند شنکیاری کے تمام علاقے کربلا کا منظر پیش کر رہے ہیں عوامی نمائندے اور محکمہ پبلک ہیلتھ شنکیاری کی عوام کو بنیادی ضرورت پانی فراہمی میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر یلو کیب شنکیاری اور صدر مسلم لیگ ن محمد شفیق خان سواتی نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بٹل فیڈرز پر بجلی کے وولٹیج میں کمی کے باعث باغوار ٹیوب ویل عوام کو پانی فراہم نہیں کر رہا ابھی تک متعلقہ محکمہ اور عوامی نمائندوں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا عوام کو شدید مشکالت کا سامنا اگر جمعہ تک عوام کو بٹل فیڈرز سے وولٹیج کی فراہمی نہ کی گئی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی نہ کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو چکی تمام ذمہ داری متعلقہ زمہ داران پر ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.