شنکیاری، بجلی کے کم وولٹیج و ظالمانہ بندش کیخلاف صارفین سراپا احتجاج
شنکیاری(ڈپٹی بیوروچیف)بٹل فیڈرزپربجلی کے کم وولٹیج اوربجلی کی ظالمانہ بندش کے خلاف علاقہ بھرکی عوام سراپااحتجاج بن گئی بٹل فیڈرز سے منسلک تمام علاقوں میں پانی کی موٹروں نے چلنے سے انکارکردیاہے تمام علاقوں میں پینے کے صاف پانی کابحران ہے علاقہ میں لوگوں کے فریج بند، فریجوں نے کام کرناچھوڑ دیاہے بجلی کے وولٹیج انتہائی کم ہونے کی وجہ سے پنکھے بھی نہیں چل سکتے کبھی وولٹیج زیادہ ہوجاتے ہیں پندرہ بیس منٹ بعد پھر سے ساٹھ اورسترکے برابرہوجاتے ہیں گزشتہ دوماہ سے شنکیاری میں پینے کے صاف پانی کابحران ہے علاقہ کربلاکامنظرپیش کررہاہے عوام پانی کی بوندبوندکوترس رہی ہے بٹل فیڈرز پربجلی کے کم وولٹیج کے باوجود رات بھر ہرگھنٹے بعدبجلی بندکردی جاتی ہے اذان اورنمازکے اوقات میں بھی بجلی بندکردی جاتی ہے اذان اورنمازکے اوقات میں بھی بجلی بندکردی جاتی ہے عوامی نمائندوں اورمحکمہ پبلک ہیلتھ کے علم میں لانے کے باوجود تاحال شنکیاری میں پینے کے صاف پانی کاشدیدبحران ہے گرمی کی شدت کے باوجود نہ بجلی ہے نہ پانی ہے اگرجمعہ تک بجلی کے کم وولٹیج کامسئلہ حل نہ ہوا اوربجلی کے کم وولٹیج کامسئلہ بھی حل نہ ہواتو عوام احتجاج پرمجبورہوجائے گی