مانسہرہ،لوٹی گئی84لاکھ کی رقم، اسلحہ و موٹرسائیکل برآمدبینک ڈکیتی میں محکمہ جنگلات کا ملازم بھی ملوث

0

کھلابازار(نمائندہ شمال)مانسہرہ پولیس نے الائیڈ بینک چنار روڈ پر ہونے والی ڈکیتی کو ٹریس کرکے چار ملزمان کوگرفتارکرلیاپانچوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری،ملزمان سے لوٹی گئی رقم میں سے 84لاکھ روپے،لوٹی گئی رقم میں سے خریدی گئی موٹرسائیکل،آلہ واردات پستول اور وقوعہ میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل بھی ریکورکرلی۔گرفتار ملزمان کاتعلق تورغراور راولاکوٹ کشمیر سے ہے۔گرفتار ملزمان میں محمد اقبال ولدمحمد ظریف خان سکنہ جدبا تورغر(2)صدام کبیر ولد محمد کبیر سکنہ حسین کوٹ راولاکوٹ آزاد کشمیر(3)شریک ملزم عزیز ولد مطیع اللہ سکنہ جدبا تورغر (4)ریاض اللہ ولد تاجیر اللہ سکنہ جدبا تورغر شامل جبکہ ایک دیگر شریک ملزم جوکہ محکمہ جنگلات کا ملازم ہے عابد ولد شاہ روزم سکنہ تورغر کی گرفتاری باقی ہے تفصیلات کے مطابق مورخہ 13.06.2024کو بوقت 4بجکر 57منٹ پر2نامعلوم موٹرسائیکل سوار الائیڈ بینک چنار روڈمانسہرہ میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر بینک کے عملہ کویرغمال بنا کر بینک سے 1کروڑ 30لاکھ 66ہزار چوالیس روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔جس پر تھانہ لاری اڈہ مانسہرہ میں مقدمہ علت نمبر 455جرم 392/34PPCرجسٹرڈ ہوا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور اور دیگر سینئیر افسران موقع پر پہنچے اور ڈی پی او مانسہرہ نے اپنی نگرانی میں ضلع کے ماہر اور قابل ترین افسران پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔سپیشل ٹیم نے تمام تر جدید سائنسی اور ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کا آغازکیااوردیگر قانون نافظ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لی گئی۔بینک ڈکیتی مانسہرہ پولیس کے لیئے ایک بڑا چیلنج تھی جس پر مانسہرہ پولیس نے دن رات انتھک محنت کرکے نہ صرف ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا بلکہ شریک ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان سے پولیس نے لوٹی ہوئی رقم میں سے 84لاکھ روپے،لوٹی ہوئی رقم سے خریدا گیا موٹرسائیکل،آلہ واردات پستول اور وقوعہ میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل بھی ریکور کرلی۔مقدمہ میں عابد ولد شاہ روزم جو کہ محکمہ جنگلات کا ملازم ہے کی گرفتاری بقایا ہے۔جسکی گرفتاری کے لیئے سپیشل ٹیم کی کوششیں جاری ہیں جلد ہی ملزم کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی مزید رقم بھی ریکور کرلی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.