ہزارہ بھر رواں ہفتے مزیدمون سون بارشوں کی پیشنگوئی کردی گئی

0

ہری پور (چیف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے ضلع ہر ی پور سمیت ہزارہ بھر میں رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جولائی سے بحیرہ عرب سے ملک کے بیش تر علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہوں گی، جس سے ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہر ہ سمیت اسلام آبادپنجاب کے مختلف علاقوں میں 17 سے 20 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 16 سے 21 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر میں 16 سے 21 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں 17 سے 21 جولائی کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.