سینئر صحافی بابو فضل الرحمن انتقال کر گئے،آبائی قبرستان میں سپرد خاک
ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر) مانسہرہ سے سینئر صحافی بابو فضل الرحمن انتقال کر گئے مرحوم سینئر صحافی مختیار علی اعوان اور افتخار علی اعوان کے والد تھے۔مرحوم گزشتہ چند روز سے علیل تھے۔مرحوم بابو فضل الرحمن کی نماز جنازہ مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال میں ادا کرنے کے بعد آبائی گاؤں میں بھی ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ سینئر صحافی بابو فضل الرحمن کی وفات پر روزنامہ شمال ایبٹ آباد کے ہیڈ آفس میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کو پبلشر سراج الثقلین جدون، ریذیڈنٹ ایڈیٹر حنیف اعوان سمیت حسن جاوید، شیر عالم، سردار توقیر، بشارت اعوان، متیب احمد و جملہ سٹاف نے شرکت کی۔اجلاس میں مرحوم کی مغفرت و پسماندگان کے صبر وجمیل کیلئے دعا کی گئی