بتعاون تمام مسالک علماء کے مانسہرہ انتظامیہ بہترین کرداراداکررہی ہے

0

مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)حاجی سعید خان آف کالج دوراہا نے کہاہے کہ تمام مسالک کے علماء کرام کے تعاون سے مانسہرہ انتظامیہ محرم الحرام میں امن شانتی کیلئے بہترین کرداراداکررہی ہے مانسہرہ کے امن وامان کے لئے علماء کرام کے ساتھ مانسہرہ کی سول سوسائٹی تاجربرادری کاکرداربھی ہمیشہ مثالی رہاہے حاجی سعید خان اپنی رہائش گاہ پرمحرم الحرام کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کررہے تھے حاجی سعید خان نے بنک ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی اومانسہرہ سمیت مانسہرہ پولیس کے کردارکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ امیدہے کہ مانسہرہ پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے اپناکلیدی رول اداکرے گی انہوں نے کہاکہ مانسہرہ سمیت پوراہزارہ ڈویژن امن کاگہوارہ ہے اور انشاء اللہ گہوارہ رہے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.