شیخ نثار جنبہ برادری سمیت دوبارہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی سابقہ ایم پی اے نعیمہ نثار سابق ڈویژنل صدر پیپلز لیبر بیورو ہزارہ شیخ نثار اپنے پورے جنبہ برادری سمیت دوبارہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے اس موقع پر نعیمہ نثار کے گھر ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی ہزارہ ملک فاروق خان ضلعی صدر سید سلیم شاہ ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار خان تنولی ایڈووکیٹ سیکرٹری انفارمیشن اسفند یار بنگش پارٹی کے بانی ممبر اقبال کاوش پیپلزپارٹی حویلیاں کے جیالے الطاف بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ پیپلزپارٹی ضلع ایبٹ آباد کے کارکنان میں اپنے پرانے ساتھیوں کی دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوشی اور مسرت دیکھنے میں آ رہی ہے۔پرانے کارکنان اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سید سلیم شاہ پت اعتماد کے اظہار سے یوں لگتا ہے کہ جلد پیپلز پارٹی اپنی سابقہ روش کو بحال کر کے جلد اپنا سکہ منوا لے گی۔سید سلیم شاہ اور دیگر کارکنان کی جانب سے دیرینہ ساتھیوں کی واپسی کو پیپلز پارٹی کے استحکام کے لیے نیک شگون قرار دیا گیا