جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 26 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)جماعت اسلام پاکستان زیر اہتمام حق دو عوام کو تحریک کا احتجاجی دھرنا 26 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا،علماء کرام کی مشاورت کے بعد محرم الحرام کے احترام میں 12 جولائی کو ہونے والے دھرنے کی تاریخ 26 جولائی کی رکھ دی گی،مہنگائی بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ سے عوام کا محار کر کے رکھ دیا ھے، عوام موجوادہ حمکرانوں سے عاجز آ چکی ھے، ملک واحد جماعت جماعت اسلامی عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو پھر عوام کو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں نکلنا پڑتا ھے موجودہ حکمرانوں سے عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے، جماعت اسلامی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس پر عوام کا اعتماد ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی مانسہرہ کے ضلعی امیر جمیل احمد جہانگری، شیخ ندیم شہزاد ضلعی صدر جے آئی یوتھ اور عمر امتیاز خان ایڈووکیٹ صدر پی کے زون مانسہرہ نے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 12 جولائی کو اسلام آباد میں حق دو عوام کو تحریک کے نام سے جو دھرنا دیا جانا تھا وہ اب محرم الحرام کے احترام میں علماء کرام کی مشاورت سے 26 جولائی کا ہوگاجس مقصد عوامی حقوق کی بازیابی کرنا ہے اس موقع پر جمیل احمد جہانگری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد حق دو عوام کو تحریک نام سے دیا جانے والا دھرنا سیاست چمکانے یا کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ خالص عوامی حقوق کے لیئے دیا جارہا ھے، انہوں نے کہا جماعت اسلامی پاکستان عوامی حقوق کی بازیابی سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، انہوں نے کہا کہ جماعت کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے جسے وہ آخری دم تک جاری رکھے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ معاشی بدحالی کی وجہ سے غریب طبقہ کو سخت اذیت سے گزرنا پڑ رہا ہے، اس موقع پر شیخ ندیم شہزاد اور عمر امتیاز خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا انشاء اللہ 26 جولائی کو عوام جماعت اسلامی کی جانب سے حق دو عوام کو تحریک کا حصہ بنتے ھوئے اسلام آباد دھرنا میں شرکت کرے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.