ہری پور(محمد جاوید عباسی سے)ڈپٹی کمشنر خان محمد و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیمان ظفر نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی ہرشہری پر لازم ہے،ضلع میں کسی کوبھی شرپسندی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجاززت نہیں،الحمدوللہ پولیس کی بروقت کاروائی سے کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا، جلوس میں بدمزگی پیدا کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ماہ محرم الحرام کا ہم سب کو احترام کرنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جلوس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر خان محمد اور ڈی پی اوسلیمان ظفرنے کہاکہ شاہ محمد جلوس کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ سادہ کپڑوں میں ملبوث سٹاف بھی موجود تھا،جنہوں نے بروقت حالا ت کو کنٹرول کر کے امن کی فضاء قائم کی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونمانہیں ہوا، تاہم قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ضلع میں محرم ہو یا عام دن پائیدار امن کا قیام اولین ترجیح ہے جلوس و مجالس کے لئے جو روٹ اور ٹائم فرم دیا گیا ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا،ضرورت اس امر کی ہے کہ اہل تشیع برادری سمیت دیگر مسالک کے شہری جلوس کے موقع پر بھائی چارہ کی فضاء قائم کرے تا کہ ضلع میں مثالی امن قائم ہو۔