بٹگرام (نامہ نگار) چیف سیکرٹری خیبرپختونخواندیم اسلم چودھری،سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مسعود احمد اور ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا ثمینہ الطاف کی زاتی کوششوں سے محکمہ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں گزشتہ کئی سالوں سے ڈیپارٹمنٹل پروموشن سیکنڈری سکول ٹیچرز (ایس ایس ٹی)گریڈ 16 ٹو ہیڈ ماسٹر اور سبجیکٹ سپیشلسٹ گریڈ 17 کے زیر التوا پروموشن کیسزز کو نمٹا کر خیبرپختونخوا کے ایک ہزار سے زائد ٹیچرز کی پروموشن اور ایڈجسٹمنٹ آڈر جاری کیا گیا،جو کہ ایک تاریخی اقدام ہیں،ہم اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ذوالفقار احمد،صوبائی جنرل سیکرٹری فرہاد علی ٹکر اور صوبائی ترجمان جاوید اقبال پشوڑہ اور دیگر نے محکمہ تعلیم میں گزشتہ کئی سالوں سے زیر التوا پروموشن کیسزز کو بروقت نمٹانے اور میرٹ کی بنیاد پر ایڈجسٹمنٹ آڈر کرنے کے حوالے سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد واحد سیکرٹری ایجوکیشن ہے جنہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران اساتذہ کے لیے ایک سفیر کا کردار ادا کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں ٹیچرز اور منسٹریل سٹاف کے پروموشن کرکے حقیقی معنوں میں اساتذہ کے بنیادی مسائل حل کیے۔انہوں نے مذید کہاکہ ایک خوشحال تعلیمی ماحول کے لیے اساتذہ کو ذہنی طور پر مطمئن رکھنا اور ان کے بنیادی مسائل کو حل کرنا کے سوا ممکن نہیں۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی صدر نے کہاکہ ایس ایس ٹی کیڈر محکمہ تعلیم میں واحد کیڈر ہے جوکہ کہ ایلمنٹری ایجوکیشن میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے لیکن یہ کیڈر گزشتہ تیس سالوں سے زائد اپگریڈشن سے محروم ہیں جبکہ دیگر کیڈرز کو مختلف ادوار میں اپ گریڈشن دیا گیا ہے لیکن ایس ایس ٹی کیڈر کو اپ گریڈشن سے محروم رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت سابق کابینہ کی منظور شدہ قرارداد کی روشنی اور عدالتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ایس ایس ٹی کیڈر اپگریڈشن کا نوٹیفکیشن جاری کرینگے جوکہ خیبرپختونخوا کے ہزاروں ایس ایس ٹیز کا دیرینہ مطالبہ ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈائریکٹر ایجوکیشن حسب روایت ایس ایس ٹی کیڈر اپگریڈشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔انہوں نے خیبرپختونخوا کے ایک ہزار سے زائد ایس ایس ٹی ٹو ایچ ایم اور ایس ایس پروموٹ ہونے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی پہلے سے زیادہ احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرے اور تعلیم اور تعلم کی بہتری کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایمانداری سے کام کرے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی،سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد اور ڈائریکٹر ایجوکیشن ثمینہ الطاف صوبے میں تعلیم کی بہتری کیلئے نہ صرف بچوں کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اقدامات کرینگے بلکہ اساتذہ کے جائز اور بنیادی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا کے اساتذہ کی تنخواہوں،مراعات اور سکیل میں اضافہ کرکے حقیقی معنوں میں معاشرے میں استاد کا مقام بنانے کے لیے اقدامات کرینگے