کمشنر ہزارہ اور ڈی ائی جی ہزارہ کا دورہ ہری پور ،علماء اکرام ،اہل تشیع اکابرین اور امن کمیٹی ممبران و عہدیداران سے ملاقات۔
کمشنر ہزارہ سہید ظہیر السلام اور ڈی ائی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ہری پور کا ہنگامی بنیادوں پر دورہ ،مختلف مسالک کے علماء اکرام ،اہل تشیع اکابرین اور امن کمیٹی ممبران سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد ،ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر ،ایس پی سپیشل برانچ ہزارہ ریجن خبیر خان اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔ اج شاہ محمد میں پیش انے والے افسوسناک واقع کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ۔مختلف مسالک کے علماء اکرام ،اہل تشیع اکابرین اور امن کمیٹی کے ممبران نے اپنے درپیش مسائل کے حوالے اگاہ کیا ۔آج پیش انے والی افسوسناک واقع پر افسوس کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر ہری پور ،ڈی پی او ہری پور کے ساتھ ساتھ دیگر ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کے کردار کو سراہا۔
کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزارہ نے شرکاء میٹنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ صبر و استقامت کا درس دیتا ہے ۔ضلع ہری پور امن کا گہورہ ہے کسی کو بھی امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی اجازت نھی دیں گے ۔