ایبٹ آباد، موبائل سنیچر گرفتار،چوری شدہ موبائل،موٹرسائیکل برآمد
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ایس ایچ او تھانہ کینٹ شہراز خان نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ کی حدود میں سرگرم خطرناک موبائل سنیچر کو گرفتار کرلیا 05 عدد موبائیل فون ایک موٹر سائیکل برآمدکرلی ملزم منشا مظہر ولد مظہر الحق شہریوں سے موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی عوامی حلقوں نے نوجوان ایس ایچ اوکی بہترین کارگردگی پر خراج تحسین پیش کیا