سوشل میڈیا پر دریائے سرن میں طغیانی جھوٹی افواہ، عوام میں خوف و ہراس
شنکیاری(ڈپٹی بیوروچیف)میڈیا پرجچھ سریالا کے مقام پرآسمانی بجلی کی افواہ اورسیلاب اوردریائے سرن میں شدیدطغیانی کی خبرنے لوگوں میں خوف وہراس پھیلادیا سرن ویلی اورپکھل میں مساجدوں میں اعلانات شروع کردیئے گئے کہ دریائے سرن سے دوررہیں دریائے سرن میں ایک بڑا ریلہ آنیوالاہے کئی لوگوں کی دھوڑیں لگ گئیں لوگوں کے ایک دوسرے کوٹیلی فون پررابطے غلط افواہ نے لوگوں میں خوف وہراس پھیلادیا تمام لوگوں کواعلانات کرکے بتایاگیاکہ دریائے سرن میں سیلاب آرہاہے اپنی جانیں بچائیں بچوں اورفیملی افرادکودریا سے دوررکھیں مگرپورادن گزرگیاافواہیں گردش کرتی رہیں مگردریائے سرن کاپانی اپنی جگہ پر رہا پانی گندلہ ہوگیامگرپانی کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اورنہ ہی سیلاب آیاہے کئی لوگ دریائے سرن کے آس پاس ہی کھڑے رہے پانی کے زیادہ ہونے کاانتظارکرتے رہے مگرپانی میں کوئی اضافہ نہیں دیکھاگیا