The news is by your side.

اپر کوہستان، ایکسویٹر مشین دریا برد، ڈرائیورجاں بحق،کنڈیکٹر زخمی

0

پھلڑہ (نمائندہ شمال) اپر کوہستان: کندیا حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ایکسویٹر مشین آپریٹر کی نعش تلاش کر لی گئی گزشتہ روز اپر کوہستان کے علاقے کندیاں میں ایکسیویٹر، اس کا آپریٹرذیشان ولد محمد امین اور ساتھ میں کام کرنے والا شخص مقصود سمیت دریا میں ڈوب گئی۔ ریسکیو 1122 کی کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم بمعہ گاڑیوں کی متعلقہ جگہ روانہ ہوئی۔ متعلقہ جگہ پہنچ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے آپریشن شروع کیا،ایکسیویٹر کے ساتھ کام کرنے والے شخص مقصود کو زندہ بچا لیا گیا۔تاہم آپریٹر ذیشان کی ڈیڈ باڈی کو ریکور کردی گئی۔ آپریٹر ذیشان کی لاش دریا میں پلرز کے ساتھ پھنسی ہوئی تھی جس کی وجہ سے آپریشن میں شدید مشکلات پیش آرہی تھی۔ پانی کے تیز بہاؤ اور شدت کی وجہ سے لاش تک رسائی مشکل ہے۔ لہذا، لاش کو نکالنے کے لیے دریا کے پار ایک رسی کی لائن لگادی گئی جس کی بعد ڈیڈ باڈی کو ریکور کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر خالق داد کی سربراہی میں کامیاب آپریشن مکمل کر کے ڈیڈ باڈی کو لواحقین کے حوالے کر دی

Leave A Reply

Your email address will not be published.