انتظامی افسران نے مرکزی جلوس کھلابٹ کے روٹس کا کاجائزہ لیا

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ڈپٹی کمشنر ہری پورخان محمد اور ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP) نے 05 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کھلابٹ کے روٹس اور سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔5محرم الحرام کا مرکزی جلوس سیکٹر 4 کھلابٹ سے برآمد ہوکر اپنے مقرر کردہ روٹس سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سیکٹر نمبر 1 پر اختتام پذیر ہوا۔ہری پور پولیس کی جانب سے جلوس کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے۔ جلوس کے راستوں کو بم ڈسپوزل یونٹ اور سنیفر ڈاگ کی مدد سے مکمل چیک کیا گیا. جلوس کی گزر گاہوں پر موجود اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز اور ایلیٹ فورس کے جوان بھی تعینات کئے گئے تھے. پولیس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی و دیگر ایجنسیوں، ضلعی انتظامیہ، ہسپتال عملہ، ریسکیو 1122،میونسپل کمیٹی کے افسران اور اہلکاران نے بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد اور ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP) نے 05 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کھلابٹ کے روٹس کا دورہ کیا ۔سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان،اسسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس،ڈی ایس پی صدر فدا محمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔اہل تشیع منتظمین سے بھی ملاقات کی اور سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔افسران نے جلوس کے روٹ اور سکیورٹی انتظامات جائزہ لیا اور تمام افسران اور جوانوں کو جلوس کے پر امن اختتام تک الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.