مانسہرہ، کالج دوراہا کے قریب گھر سے باہر آنیوالا نوجوان فائرنگ سے قتل

0

ڈھوڈیال، مانسہرہ (کرائمز رپورٹر، چیف رپورٹر)ما نسہرہ، کالج دوراہا پکھل سی این جی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ حسین نامی شخص گھر کے باہر قتل، نامعلوم ملزمان فرار، زرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز عصر کے وقت پر حسین خان ولد فضل کریم قوم سواتی سکنہ کالج دوراھا نزد پکھل CNG تمباکو فیکٹری جو گھر سے باہر آیا تو نامعلوم افراد نے اسے اسلحہ آتشین سے قتل کر دیا ہے اور فرار ھو گئے پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کی اور رات گئے پوسمارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی

Leave A Reply

Your email address will not be published.