افغان مہاجرکیمپوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے کا انکشاف
ہری پور (محمد جاوید عباسی)چیف پیسکو کی نااہلی، حطار انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت افغان مہاجرین کے کیمپوں میں بڑے پیمانے پر ماہانہ لاکھوں کی چوری کاانکشاف، ہری پور میں بجلی چوروں کے ساتھ واپڈا اہلکاروں کی دو نمبریوں کو بے نقاب کیا جائے، انڈسٹریل اسٹیٹ میں سالانہ کروڑوں روپے کی مبینہ بجلی چوری ہو رہی ہے، مگر انتظامی امور پر مامور افسران خود بھی کھاؤہمیں بھی کھلاؤ پالیسی کے مصداق ان اہلکاروں اور افسران کے خلاف کاروائیاں کرنے سے قاصر ہیں صوبائی حکومت بھی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان بڑے چور صارفین و صنعت کاروں کو ماہانہ لاکھوں کی بجلی چوری کروارہی ہے، اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ بدقسمتی سے واپڈا میں اہم پوسٹوں پر تبدیل ہو کر آنے والے افسران کے لئے ہری پور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ایریا کسی سونے کی چڑ یا کی مانندسے کم نہ ہے افسران وا ہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت فیکٹری کارخانوں اور ملوں میں روزانہ وسیع پیمانے پر بجلی چوری کی کاروائیاں جاری ہیں، اور فیکٹری کارخانوں ملوں سے واپڈا افسران کو باقائدہ مبینہ حصہ بھی دیا جاتا ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی لاکھ کاوشوں کے باوجود بجلی چوری پر قابونہیں پایا جارہا ہے، صوبہ میں جہاں کہیں بھی انڈسٹریل ایریا ہے،وہاں مبینہ بجلی چوری کی جارہی ہے، اور اس کا خمیازہ غریب واپڈا صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ سب سے ایف آئی اے واپڈا میں چھپے ان ناسور افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں، جن کی توسط سے بجلی چوری کروائی جاتی ہے، جو حکومتی ریونیوکو قومی خزانے کے بجائے اپنی تجوریوں میں منتقل کررہے ہیں