مانسہرہ، پکھوال میں کرایہ دار نے مالک مکان کو قتل کردیا
مانسہرہ(ربنوازخان)پکھوال مانسہرہ کرایہ دار نے مالک مکان کو قتل کر دیا۔قاتل کی گرفتاری کے لیئے پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی مانسہرہ کی حدودمیں واقع پکھوال فیض ٹاؤن میں رات گئے 50 سالہ نزیرمحمدولد فقیرمحمدکوگھرسے کچھ فاصلے پر فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا۔جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں دم توڑگیا۔زخمی حالت میں مقتول نزیرمحمد نے زیردفعہ 324/34 کے تحت رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہاکہ میں گھر میں موجود تھا۔مقدس دختر شریف ساکنہ فیض ٹاؤن نے مجھے فون کرکے بلایا آپ میرے بھائی ہو آؤ ہمیں گھرسے نکال دیاہے۔جس پر میں جیسے ہی دفتر پبلک ہیلتھ کے سامنے ٹھیہ پر بوقت تقریباً رات 12 بج کر 20 منٹ پر پہنچا۔بلب کی روشنی میں دیکھا شگفتہ زوجہ شاہددخترشریف اور عمیرولدشریف ساکنان فیض ٹاؤن کھڑے تھے۔شگفتہ مذکوریہ نے کہاکہ اسے قتل کرو۔جس پرعمیرمذکورنے آتشیں اسلحہ سے باارادہ قتل مجھ پر فائرنگ کی جو میں بائیں بازو اور پشت پر گولیاں لگ کر زخمی ہوکرگرپڑا۔وجہ عداوت مذکوران کو قبل ازیں جو میرے کرایہ دار تھے۔میں نے اپنے مکان سے نکالا تھا۔جو آج مذکوران نے موقع پاکر مجھے بلاکر زخمی کیا۔ذرائع کے مطابق رپورٹ کے اندراج کے بعد نزیر محمد کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں خالق حقیقی سے جاملے۔رات گئے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں پوسٹمارٹم کے بعدنعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔