The news is by your side.

بغیر ہلمٹ و کمسن موٹرسائیکل سواروں کیخلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی

0

ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی طرف سے بنا ہیلمنٹ اور کمسن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم زور وشور سے جاری۔دہمتوڑ اور پی ایم اے بائی باس پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی خاطر ٹیمیں تشکیل۔تمام سیکٹر انچارجز اپنی زیر نگرانی میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ایس ایس پی ٹریفک آر پی او ہزارہ طاہر ایوب خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیر نگرانی ایبٹ آباد شہر بھر میں بنا ہیلمنٹ وکمسن موٹر سائیکل سواروں، بنا نمبر کے موٹر سائیکلوں اور دہمتوڑ اور پی ایم اے بائی پاس سمیت مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کھیلنے والوں کے خلاف مہم کا باقاعدہ سے آغاز کر دیا گیا۔اس حوالے سے جملہ سرکلز/ بیٹ انچارجز کی جانب سے تمام سرکلز میں ناکہ بندیوں کا آغازکردیاگیا۔تمام سرکل/بیٹ انچارج صبح 7 سے رات 9 بجے تک اپنی بیٹ/سرکل میں ون ویلنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔ایس ایس پی طارق محمود خان ٹریفک ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد متعلقہ جگہ کے ایس ایچ او کی ذمہ داری ہوگئی کہ وہ ان خونی کھیل کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔ایس ایس پی طارق محمود خان۔دوران ناکہ بندی بنا ہیلمنٹ اور کمسن موٹر سائیکل سواروں کے موٹر سائیکل کو بند کرکے ان کے والدین یا گھر کے سربراہ سے بیان حلفی لے کر اسے چھوڑا جائے اور بنا نمبر کے موٹر سائیکلوں کو 523/550 کے تحت بند تھانہ کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.