سابق چیف جسٹس بشیر خان جہانگیری کی خدمات ینگ وکلاء کیلئے مشعل راہ ہیں
مانسہرہ (نامہ نگار) سابق چیف جسٹس آف پاکستان سپوت مانسہرہ بشیر احمد خان جہانگیری مرحوم کو مانسہرہ بار کا خراج عقیدت مانسہرہ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کا آج ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت مانسہرہ بار کے صدر حافظ محمد نسیم خان ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس خصوصی ماہانہ اجلاس میں سابقہ چیف جسٹس آف پاکستان بشیر احمد جہانگیری کو پاکستان خصوصاً ضلع مانسہرہ اور مانسہرہ بار کیلئے خدمات کو سراہا گیا اس موقع پر صدر بار حافظ نسیم نے بشیر احمد جہانگیری کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی دالی ان کی دیانتداری ایمانداری قابلیت اور بہادری کے واقعات بیان کرتے ہوئے صدر بار نے ان کی مانسہرہ بار کیلئے خدمات کو بھی سراہا اور مانسہرہ بار کا نام ملکی سطح پر بلند کرنے کے صلے میں اعزازی طور پر ان کی پورٹریٹ (تصویر) کو ہمیشہ کیلئے بطور یادگار مانسہرہ بار روم کی دیوار پر آوازیں کیا اس موقع پر دیگر اراکین بار نے بھی موصوف کی پاکستان اور خصوصاً مانسہرہ بار کیلئے خدمات کو سراہا اور ینگ وکلاء کیلئے انہیں مشعل راہ قرار دیا۔