سیاسی جنگ میں چوروں کو نہیں چھوڑیں گے ہمیں آزادی نہ دی گئی تو چھین کر لیں گے،وزیراعلیٰ

0

مانسہرہ(سٹی رپورٹر+چیف کرائم رپورٹر)عوام کی طاقت کی جنگ ہے عوام ساتھ دیں۔بجلی کے بلوں میں اضافہ عوام پرظلم ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین خان گنڈہ پور نے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جبرکے ذریعے حق کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا جب عمران خان کال دیں گئے تو دیکھ لینا۔عوام کوکوئی نہیں روک سکے گا۔عوام کی طاقت کی جنگ ہے۔سیاسی جنگ میں چوروں کو نہیں چھوڑیں گئے۔عمران خان قوم کے لیئے امن کا پیغام دے رہے ہیں۔سب پیسہ عوام کاہے۔ہم نے ترقیاتی کام کرکے عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کریں گے۔میں پہلے بھی عمران خان کے ساتھ تھا۔قبرتک عمران خان کاساتھ نہیں چھوڑوں گا۔ہم کو انصاف چاہئے۔ہماراایک ہی مطالبہ ھے عمران خان کو رہا کرو۔انہوں نے کہاکہ جانوں کا نذرانہ دیکر ہمارے ملک کو آزاد کیاہے۔جو ظلم اور بربریت ایک سیاسی پارٹی کے ساتھ کی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔اس کی وجہ یہ تھی کہ عمران خان نے قوم کی آزادی کی بات کی تھی۔اگرہم کو آزادی نہ دی گئی۔تو چھین کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اگر آپ نے جھوٹی گواہی دی تو عوام آپ سے حساب لیں گے۔تم نے تیر آزما لیئے اب ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ کو آزادی چاہئے تو اس کے لئے نکلنا ہوگا۔جب بھی عمران خان کال دیں گے تو میں آپ کو حلف دیتاہوں حقیقی آزادی کے لئے پہلی گولی میں کھاؤں گا۔مریم نوازسن لوتیراباپ داداسب چور ہیں۔ پورے پاکستان کو پیغام دے رہا ہوں ہم اللہ تعالی کے فضل اورماں بہنوں کی دعاؤں سے حقیقی آزادی لے کررہیں گے۔ہم بتائیں گے آزادی اورجنون کیاھوتاہے۔اسد قیصرسابق سپیکر قومی اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں جواضافہ کیاہے۔عوام کی دسترس سے باہر ہے۔ہم اس کومسترد کرتے ہیں۔بجٹ میں ٹیکس لگا کر مہنگائی کا طوفان برپا کیا گیاہے ہم اس کومسترد کرتے ہیں۔جلسہ عام سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرِ علی خان،سیکرٹری جنرل گوہر ایوب خان،محمودخان اچکزئی،علی محمد خان،اعظم خان سواتی،کمال سلیم خان پاکستان تحریک انصاف ضلع مانسہرہ کے صدر سردار خان نے بھی خطاب کیا۔جلسہ میں عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.