ملک و قوم کی جان و مال کے تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے، اختر حیات گنڈاپور
ایبٹ آباد(ہینڈ آؤٹ)پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 45واں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی اختر حیات خان گنڈا پور(PSP) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ پشاور تھے معزز مہمانان گرامی میں ڈاکٹر محمد اختر عباس (PSP) ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختون خواہ پشاور طاہر ایوب ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن ایبٹ آباد شفیع اللہ گنڈا پور (PSP) ڈی پی او مانسہرہ جملہ DPOsصاحبان ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن،پولیس افسران، پرنٹ میڈیا، الیکٹرونک میڈیا، سول سوسائٹی، 1122 Rscur،پاس آؤٹ ہونے والے ٹریننز کی فیملیز، اور شہداء پولیس اور غازیان پولیس کی فیملیز شامل تھیں۔جس میں ہزارہ ریجن کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے 393 جوانوں پر مشتمل ریکروٹس نے تربیت مکمل کرکے پریڈ مارشل آرٹ اور ATS ڈیمو کا شاندار مظاہرہ کیا 45 واں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ اکرام اللہ خان PSP کے نگرانی میں کیاگیا ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ اکرام اللہ خان PSP نے آئی جی خیبر پختون خواہ پولیس اختر حیات خان گنڈا پور PSP کو یادگاری شیلڈ پیش کی ریکروٹس نے کامیابی سے اپنے ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی حفاظت و خدمت خلوص نیت سے پاکستان اور آئین کا وفادار رہنے غیر جانب داری سے کارہائے منصبی کو احسن طریقے سے انجام دھی شہریوں کے وقار و پولیس کے ضابطہ کار پر پابند رہنے کا حلف اٹھایا پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مجموعی طور پر ہزارہ ریجن سے تعلق رکھنے والے 393 پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا اور پاسنگ آؤٹ میں شریک ہوئے دوران کورس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے(بسٹ آف پریڈ) (بسٹ آف لا اوربسٹ آف فائر ریکروٹس کو انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ اختر حیات خان گنڈا پور اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر اختر عباس PSP نے انعامات تقسیم کیے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ اختر حیات خان گنڈا پور PSP نے ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے تمام پاس آوٹ ھونے والے تمام جوانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاسنگ آؤٹ کا دن خوشی کا دن ہوتا ہے دوران تربیت کافی سختیوں اور مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے مگر یہ آپ کے مستقبل میں بہت ساری آسانیاں بھی پیدا کرتی ہے اہلکار ٹریننگ سکول سے زیادہ علم تربیت اور تجربہ حاصل کر کے نکل کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کریں گے یہاں سے تربیت حاصل کرکے اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ھوئے اپنے ملک و قوم کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ تمام جوان خیبر پختون خواہ پولیس اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کا نام روشن کریں گے آئی جی خیبر پختون خواہ پولیس اختر حیات خان گنڈا پور PSP نے کہا کہ شہدا پولیس تمام سیکورٹی فورسز کے شہدا کی اس وطن عزیز کے لیے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ اختر حیات خان گنڈا پور PSP نے زیر تربیت پولیس ٹریننز کے لیے نئے تعمیر شدہ جامع مسجد السلام کا بھی باقاعدہ طور پر افتتاح کیا ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ اکرام اللہ خان PSP نے معزز مہمان گرامی آئی جی پی خیبر پختون خواہ پولیس اختر حیات خان گنڈا پورکو مانسہرہ آمد پر خوش آمدید کہا ان کا شکریہ ادا کیا اور پاس آؤٹ ھونے والے تمام جوانوں کو مبارک باد دی آئی جی پی خیبر پختونخواہ پولیس کی سربراہی میں آج 393 جوانوں نے اپنی ٹریننگ مکمل کر لی ہے اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کے انسٹرکٹر صاحبان کی انتک محنت اور لگن کا نتیجہ ھے اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختون خواہ ڈاکٹر محمد اختر عباس PSP ریجنل پولیس آفیسر ھزارہ طاہر ایوب PSP ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا بعدازاں ATS سٹاف اور پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں نے ڈیمو کے دوران اور مختلف خاکے پیش کئے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے اپنے اپنے علاقائی رقص بھی پیش کئے جس پر موجود شایقین نے خوب داد دی۔