پابندی کے باوجود بھی ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں درختوں کی کٹائی جاری

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) جنگلات پر پابندی کے باوجود ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں ٹمبر مافیا کی سرگرمیاں جاری ہیں جنگلات پر پابندی ٹوپی ڈرامہ ثابت ہوئی ہے ذمہ دار ذرائع نے شمال کے رپورٹر غفار خان مہمند کو بتایا کہ مانسہرہ سرن ویلی، اگرور ویلی کاغان ڈویژن تناول بٹراسی سمیت مختلف علاقوں میں محکمہ جنگلات محکمہ پولیس کے بعض کرداروں اور سیاسی سرپرستی میں قومی جنگلات سے درخت کاٹے جا رہے ہیں بحالی کے مقام ایکسچینج کے قریب دو سیری روڈ کے پاس بڑی تعداد میں تازہ درخت کاٹ کر پھینکے گئے ہیں حالانکہ وہاں پولیس چوکی بھی موجود لیکن سیاسی سرپرستی کی وجہ سے نہ صدر تھانہ اور نہ ہی پولیس چوکی جرات کر سکتی ہے کہ پابندی کے باوجود درخت کیوں کاٹے جا رہے ہیں حیران کن بات یہ ہے کہ صوبائی حکومت نے ادھر جنگلات پر پابندی کا اعلان کیا اور ادھر مانسہرہ تورغر بٹگرام الائی اور کوہستان تک ٹمبر مافیا نے قومی جنگلات گاجر مولی کی طرح کاٹنے شروع کر دیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.