مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر میں اسلحہ ڈیلرز کی چھان بین شروع کر دی گئی

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) غیر قانونی اسلحے کی بھرمار ختم کرنے کا فیصلہ صوبے بھر میں مشکوک افراد پر اسلحے کی خرید وفروخت کے خدشات کے پیش نظر صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں اسلحہ ڈیلروں کی چھان بین شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ذرائع نے بتایا کہ کئی اسلحہ ڈیلر مر چکے ہیں جبکہ ان کی دکانوں پر غیر متعلقہ افراد اسلحہ کا کاروبار کر رہے ہیں جبکہ بعض اسلحہ ڈیلرز برائے نام ہیں اس کے علاوہ غیر ملکی پرمٹ کے حاصل اسلحہ ڈیلروں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں تمام اسلحہ ڈیلروں کی تعداد پر تفصیلات ذمہ داروں سے طلب کر لی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.