ہریپور، الولی کے رہائشی، والد کے ساتھ سیر کیلئے آنیوالے بچے تربیلہ جھیل میں ڈو ب کر جاں بحق
سرائے نعمت خان (ڈاکٹر ساجد اعوان سے) الولی کے رہائشی دو سگے بہن بھائی سمیت تین بچے ڈوب کر جاں بحق، تینوں چچا ذاد بہن بھائی اپنی فیملی کے ہمراہ تربیلہ جھیل سیروتفریح کی غرض سے گے اور نہاتے ہوئے ڈوب گے اہل خانہ پر قیامت صغریٰ برپا تینوں نعشوں کو ٹراما سنٹر منتقلی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا گزشتہ روز تھانہ صدر ہری پورکی حدود الولی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے دو سگے بہن بھائی سمیت تین افراد ڈوب کر جان بحق ہوگئے الولی کے رہائشی لائبہ بی بی دختر واجد حسین بعمر 14 سال انیس فاطمہ بعمر 11 سال دختر نیاز محمد اور فیضان ولد نیاز محمد بعمر 9 سال اپنی فیملی کے ہمراہ سیروتفریح کی غرض سے تربیلہ جھیل گے اور اسی دوران تینوں بہن بھائی گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے پانی میں نہانے لگے پانی کی گہرائی کا اندازہ نہ ھونے کی وجہ سے دو سگے بہن بھائی اور چچا زاد بہن پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تینوں بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع پر ایس ایچ او شفیق الرحمن خان معہ نفری اور امدادی ٹیموں کے پہنچنے پر تینوں نعشوں کو پانی سے نکال کر ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا تینوں بچوں کے ناگہانی موت پر علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی
