بٹگرام کے نواحی علاقہ ہوتل دیشان کے رہائشی2نوجوان دوران کام پول سے گر کر جاں بحق
بٹگرام (سپیشل رپورٹر)بجلی پول سے گر کر دو نوجوان جاں بحق۔واقعات کے مطابق بٹگرام کے نواحی علاقے ہوتل دیشان سے تعلق رکھنے والے دونوجوان حافظ محمد عامر اورآمان اللہ خان گزشتہ روز اپنے گاؤں کی بجلی ٹھیک کرنے کے لیئے پول پر کام کر رہے تھے کہ اس پول ایک سائڈ سے ٹوٹنے کی وجہ دونوں جوان پول سے گر کر گہری کھائی میں جاگرے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں جوانوں کو کھائی سے نکال دیا لیکن افسوس اس وقت تک دونوں نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار چکے تھے دونوں نوجوانوں کی اس المناک موت پر ہر آ نکھ اشکبار ہے جان بحق ہونے والے جوانوں کا تعلق ہوتل دیشان سے ہے واقعہ واپڈا والوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پیش آ یا ہے اگر واپڈا والے بجلی کی سپلائی لائنوں کی صحیح طریقے سے کام کرتے اور بجلی کی خرابی کی شکایات پر بھروقت کار وائی کرتے تو آ ج یہ واقعہ پیش نہ آ تا۔