تحریک انصاف میں موجود گروپ بندیاں سامنے آنے شروع ہو گئیں

0

مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)تحریک انصاف میں گروپ بندی اوراندرونی پھوٹ مانسہرہ میں نمایاں نظرآنے لگی ہے تحریک انصاف کے سابق اپوزیشن لیڈرضلع کونسل شاہدرفیق خان آف ترنگڑی کے اپنے ایم پی اے اکرام غازی بارے ریمارکس اورپارٹی میں آئے بعض اے ٹی ایم کرداروں بارے اظہارخیال نے ایک پینڈورہ کھول دیاہے اورپارٹی واضح تقسیم نظرآتی ہے دوسری طرف مانسہرہ میں ڈپٹی کمشنر سے لے کر ڈی پی اومانسہرہ اورتمام انتظامی افسران صرف ایک سمت داڑے نظرآرہے ہیں جس پرتحریک انصاف کے بعض منتخب ممبران اسمبلی ناراض بھی نظرآتے ہیں گزشتہ روزسم الٰہی منگ میں ورکرز کنونشن 5جولائی وزیراعلیٰ سردارعلی امین گنڈاپور کے دورہ مانسہرہ کی تیاری اورکارکنوں کو چارج کرنے کی کوشش ہے تاہم تحریک انصاف کی اندرکی خبررکھنے والے تحریک انصاف مانسہرہ میں ایک بڑی تقسیم کی باتیں کرنے لگے ہیں پانچ جولائی کوجمہوریت پسند 1977ء کے ضیاء مارشل لاء کی وجہ سے یوم سیاہ کے طورپرمنارہے ہیں اورتحریک انصاف مانسہرہ عمران خان کی رہائی بارے جلسہ کررہی ہے جلسہ کتناکامیاب ہوگااس پرنظریں لگ گئی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.