کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کو تجربہ گاہ میں تبدیل کر کے رکھ دیا گیا

0

مانسہرہ(نمائندگان شمال)مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال میں صحت کا انصاف نہیں بلکہ صحت کے ساتھ ظلم شروع،کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں سیاسی آشیر باد سے آنے والے ڈمی ایم ایس اورنااہل ٹیم نے ہسپتال کو تجربہ گاہ بنادیا،ایک دن میں تین ہیڈ کلرک تبدیل کر دیئے گئے،جبکہ دیگر انتظامی عہدوں کی بھی بندر بانٹ نے ہسپتال کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے،جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہسپتال کو ذاتی لڑائی،انا اورضد کے بھینٹ چڑھاتے ہوئے تباہ وبرباد کر کے رکھ دیا گیا،عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے عوام کو رلنے کے لئے چھوڑ دیا گیا۔ضلع مانسہرہ کی عوام نے چیف سیکرٹری کے پی کے اورگورنر کے پی کے سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس پر ایکشن لیا جائے کیونکہ تحریک انصاف کے وزیر اعلی اور وزیر صحت اس پر کبھی ایکشن نہیں لیں گے کیونکہ ان کی مکمل پشت پناہی سے ہسپتال کو نااہلوں کے ہاتھوں میں سونپا گیا ہے،ضلع مانسہرہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کنگ عبداللہ ہسپتال میں صحت کے ساتھ انصاف نہیں بلکہ ظلم کیا ہے ہسپتال کو تباہی کے دہانے پر لانے والے عوام کا سامنا نہیں کر سکیں گے۔عوامی حلقوں نے کہا کہ سرکاری عہدوں کی پاور کا ناجائز استعمال منتحب سیاسی نمائندوں کو لے ڈوبے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.