جنگل میں لگی آگ کے بے رحم شعلوں کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق
تناول(جنرل رپورٹر)دربند گاؤں سوکال موبائل ٹاور کے قریب جنگل کو لگی آگ بجھاتے ہوئے چکل پنسیال کا رہائشی عبداللہ جان آگ کی بے رحم شعلوں کی زد میں آکر تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔مقامی افراد نے اپنی جانب سے پوری کوشش کرتے ہوئے ریسکیو کر کے مانسہرہ منتقل کرنے کی کوشش کی مگر راستے میں دم توڑ گیا،تناول اور تورغر میں قیمتی انسانی جانوں کے علاوہ سکول اور لوگوں کے مال مویشی بی جل کر راکھ ہوئے،مگر کیا مجال ہے آندھی سرکار کا کہ آگ لگانے والوں کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے تناول کیک علاقوں میں کھلے عام آگ لگا جارہی ہے مگرکسی قسم کی قانونی کاروائی نہیں کی جارہی اس پرسنجیدہ حلقوں نے سخت تشویش کااظہارکیاحکومت آگ لگانے والوں کے خلاف ایکشن لے