بجلی بلوں میں بے تحاشااضافہ کیخلاف سرن ویلی کے عوام بھی میدان میں

0

سرن ویلی(بیورو چیف) بجلی بلوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف سرن ویلی کے عوام بھی میدان میں کود پڑے۔بجلی کے ہوشربا بلوں کے خلاف ملکی سطح پر ہونے والے احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان جبکہ سرن ویلی کے مرکزی مقام جبوڑی میں بھی احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں وادی سرن کی پانچ یونین کونسلوں کے عوام میں غم وغصے کی شدید لہر پائی جاتی ہے اور آئی ایم ایف کے غلام اقتدار پسندوں کے خلاف سخت ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ملک کے دیگر شہروں کیطرح مانسہرہ کے علاقوں بفہ،شنکیاری،ڈھوڈیال،اوگی،بٹل،چھتر،بالاکوٹ،داتہ اور ملحقہ دیگر شہروں کے عوام بھی آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ناقابل برداشت اضافے پر خاصے برہم دکھائی دیتے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے نتیجے میں ٹیکسوں کی بھرمار اور بجلی بلوں میں بے تحاشا اضافہ کسی بھی صورت قابل قبول اور قابل برداشت نہیں۔مذکورہ شہروں کے عوامی ردعمل پر لبیک کہتے ہوئے سرن ویلی کی پانچ یونین کونسلوں کے غیور اور باشعور عوام نے ملک گیر احتجاجی تحریک میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.