عمران خان کی باعزت رہائی کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے،سلیم عمران

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر) ملک کے عوام حکمرانوں کے کسی جھانسہ میں نہیں آئیں گے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی باعزت رہائی کے بغیر کوئی مزاکرات نہیں ہو سکتے قائد عمران خان کو رہا کیا جائے پارٹی قائد عمران خان کی رہائی کے حوالے سے(5) جولائی کا جلسہ مانسہرہ کا تاریخی جلسہ ثابت ھو گا مانسہرہ ضلع کے عوام وزیر اعلی کے پی کے علی آمین گنڈا پور کے جلسہ میں بھر پور شرکت کرتے ھوئے عمران خان سے محبت کا ثبوت دیں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سانڈے سر مرکزی آفس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سلیم عمران سواتی نے این اے چودہ کے مختلف علاقوں سے ملاقات کیلئے آنے والے مختلف عوامی وفود و پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ھوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے کہا کہ 5 جوالائی کو منقعد ھونے والے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے غازی کوٹ ٹان شپ میں وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کے جلسہ میں انشااللہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے بڑے جلوس کی شکل میں کارکنا و علاقوں کی عوام شرکت کر کے جلسہ کو کامیاب بنائے گی ملاقات کیلئے آئے پارٹی کارکنان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے دلوں کی آواز ھیں وہ ایک تحریک کا نام ھے جسے عوام کے دلوں سے کوئی بھی نہیں مٹا سکتا اگر ملک کو خوشحال لانی ھے تو عمران خان کو رہا کرنا ھوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.