محرم کی آمد،ڈی پی اوہریپورکی زیرصدارت میٹنگ کاانعقاد

0

ہری پور(بیورورپورٹ)محرم الحرام کی آمد، ڈی پی اوکی زیر صدارت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کی میٹنگ،تمام افسران امام بارگاہوں اور مساجد کی سیکورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں گے،ڈی پی او ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسلیمان ظفر نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز صاحبان سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کے سیکورٹی انتظامات اور مسائل بارے ڈی پی او کو بریف کیا۔ ڈی پی او نے بدوران محرم الحرام ڈیوٹی کے فرائض کی انجام دیہی اور رہائش و کھانے پینے سمیت دیگر امور بارے آگاہی حاصل کی۔ ڈی پی او نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقہ کے جلوس روٹس،امام بارگاہوں اور مساجد کی سیکورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ پرامن ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہوگی اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نے پولیس افسران و جوانوں کے جائز مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات بھی جاری کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.