واپڈا مافیا کا روپ دھار چکا، فوری طور پر نجکاری کر کے نجی شعبہ کے حوالے ہونا چاہیے
سانڈے سر (نمائندہ شمال) محکمہ واپڈا مافیاء کا روپ دھار چکا ہے عوام کو اس سے مزید توقعات وابستہ نہیں رکھنی چاہئیں سنجیدہ حلقے اگر ہمارے حکمران عوام دوست ہیں تو محکمہ واپڈا کو فی الفور پرائیویٹ ادارے کے سپرد کریں تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں تفصیلات کے مطابق موجودہ مہنگائی کے اس پراشوب دور میں جہاں غریب عوام کو دیگر اشیاء ضروریہ کی خریداری نے پریشان کر رکھا ہے ان میں سب سے زیادہ واپڈا نے عوام کو نہ صرف پریشان کر رکھا ہے بلکہ ذلیل وخوار کر کے رکھ دیا ہے جسے دیکھتے ہوئے انہتائی سنجیدہ حلقوں نے محکمہ واپڈا کے ظلم و ستم پر انتہائی دکھے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ واپڈا ایک منافع بخش ادارہ تھا لیکن بد قسمتی مذکورہ ادارے کو نااہل لوگوں کے حوالے کر کے تباہ وبرباد کر دیا جو اس وقت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے بلکہ مافیاء کا روپ دھار چکا ہے بھلا ایسے ایسے ادارے سے بھلائی کی امیدیں کوئی دیوانہ ہی رکھ سکتا ہے سنجیدہ حلقوں نے بتایا کہ واپڈا کا ظلم اس قدر بڑھ چکا ہے کہ غریب عوام بل کی ادائیگی کیلئے اپنی بہو ب یٹیوں کے زیورات اور دیگر گھریلو سامان فروخت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور اگر محکمہ واپڈا کو مزید برقرار رکھا تو غریب عوام بل کی ادائیگی کیلئے اپنے مکانات فروخت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے مذکورہ حلقوں نے اس بات پر بھی انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا کہ ایک طرف غریب عوام کو بلوں کی ادائیگی کیلئے ذلیل و خوار کیا جاتا ہے اور دوسری جانب اس ملک کی اشرافیہ بجلی کو بے دریغ استعمال کرتے ہوئے مفت مزے اڑا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ واپڈا کو ہمارے حکمران پرائیویٹ سیکٹر میں نہیں دے رہے سنجیدہ حلقوں نے وقت کے حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عوام واپڈا حکام کے مزید ظلم برداشت نہیں کرینگے اگر حکمران عوام دوست ہیں تو محکمہ واپڈا کو فی الفور پرائیویٹ اداروں کے سپرد کریں۔ اسی میں بھلائی ہے۔