ایبٹ آباد پولیس میں خالی سیٹیں 47 سے بڑھا کر 159 کردی گئیں

0

حویلیاں (نمائندہ شمال)ایبٹ آباد پولیس میں خالی سیٹیں 47 سے بڑھا کر 159 کردی گئی ہے 31 دسمبر تک مزید سیٹیں بھی خالی کردی جائیگی. ممبر صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان جدون ممبر صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان جدون نے کہا ہے کہ اس سال محکمہ پولیس میں چونکہ صرف 47 سیٹیں خالی تھی اور کافی سارے طلبا ٹیسٹ میں کوالیفائی کرچکے تھے اور بار بار مجھ سے رابطہ کررہے تھے ائی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور اور اے ائی جی اسٹبلشمنٹ محترمہ سونیا شمعروز خان کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے درخواست پر زاتی دلچسپی لی اور ایبٹ اباد کے نوجوانوں کے لیے مزید 112 سیٹیں خالی کردی جس سے مزید 112 خاندانوں کا چولہ جلے گا جو کہ ٹوٹل 159 ہوجائنگے اور 31 دسمبر تک مزید سیٹیں خالی ہونگی جس پر مزید بھرتیاں کردی جائیگی انہوں نے مزید کہا انشااللہ حلقہ کے عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاونگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت محدود وسائل میں بھی عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیراں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.