ظالمانہ ٹیکسز و بجلی کے بھاری بل، تاجروں کا احتجاج، شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان
مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)بجٹ میں ظالمانہ ٹیکسوں اوربجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف بھروراحتجاج اورضرورت پڑنے پرشٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی مرکزی انجمن تاجران مانسہرہ کے سابق صدرمحمدشعیب خان نے آل پاکستان تاجرایسوسی ایشن کے ٹیکسوں کے خلاف جاری رابطوں اورملک گیراحتجاج کے پروگرام بارے تاجروں سے رابطے شروع کردیئے ہیں تاجررہنماء محمدشعیب خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف کی غلام بنی حکومت نے بجٹ میں اتنے زیادہ ٹیکس لگادیئے ہیں کہ تاجروں کی کمرٹوٹ گئی ہے بجلی کے بلوں پرٹیکسوں کی ایک بھرمارہے تاجروں کے لئے کمرشل بجلی کے بل اداکرنامشکل ہوگئے ہیں ایسے حالات میں تاجربرادری آرام سے نہیں بیٹھے گی بلکہ آل پاکستان تاجربرادری کی تنظیم نے جوحکم دیامانسہرہ کے ہزاروں تاجران پرعمل کرتے ہوئے احتجاج کاحصہ بنیں گے