صوبائی حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کیخلاف مالکان جنگلات کا احتجاجی مظاہرہ
مانسہرہ(نمائندہ شمال)ہزارہ ڈویژن کے مالکان جنگلات کا صوبائی حکومت کے ظالمانہ مالکان کش اقدام پر پریس کلب کے سامنے احتجاج صوبائی حکومت نے قانون کٹائی پر غیر قانونی پابندی عائد کر کے ھمارے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی غیر قانونی پابندی سے صوبہ دیوالیہ ہو جائے گا جنگلات کی قانونی کٹائی سے سالانہ اربوں روپے ریونیو کی مد میں صوبائی حکومت کو جاتا ھے صوبائی حکومت اپنے ظالمانہ اقدام کو فی الفور واپس لے وگرنہ مالکان جنگلات اپنے حقوق کے حصول کیلئے عدالتوں میں جائیں گے ان خیالات کا اظہار صدر مالکان ھزارہ ڈویژن جنگلات علاؤالدین خان صدر بٹگرام خانزادہ خان اور خرم خان نے سینکڑوں مالکان جنگلات کی موجودگی میں مانسہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پشاور میں بیٹھ کر سوشل میڈیا کی خبروں کو بہانا بنا کر مالکان جنگلات کی مشاورت کے بغیر صوبے میں جنگلات کٹائی پر پابندی عائد کر کے مالکان جنگلات کے منہ سے نوالہ چھیننے کی جو کوشش کی ہے ھم مالکان جنگلات اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبائی حکومت کو ریونیو کی مد میں جو پیسہ آتا ھے وہ سب سے زیادہ یعنی 48 فیصد جنگلات سے آتا ہے ایک فٹ لکڑی پر 7 سے 8 سو روپے ھم مالکان جنگلات حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے عجیب فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کو دیوالیہ کرنے کے لیے جنگلات کی قانونی کٹائی پر پابندی عائد کردی ہے اور مالکان جنگلات کا معاشی قتل کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ٹمبر مافیا کو کھلی چھٹی دینے کے لئے راہ ہموار کر رہے ہیں اور جنگلات کو ایک بار پھر ٹمبر سمگلروں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر کرپشن کا بازار گرم کر رھے ہیں مالکان جنگلات نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مقامی لکڑی پر پابندی عائد کر کے باہر سے لکڑی ایکسپورٹ کی جارہی ہے اور صوبے کو اربوں روپے کے ٹیکس سے محروم کیا جارھا ھے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے اس ظالمانہ اقدام کو فوری طور پر واپس لیکر جنگلات سے پابندی ختم کرے وگرنہ مالکان جنگلات صوبائی حکومت کے اس اقدام کے خلاف ھر فورم پر آواز بلند کرے گی اور ساتھ ساتھ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائی گی پریس کانفرنس کے بعد مالکان جنگلات نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور وزیر جنگلات و وزیر اعلی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی