کھلی کچہریوں کے انعقاد سے شہریوں کے مسائل کا حل یقینی بنانا ہوتا ہے
ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آ با دخالد اقبال نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے شہریوں کے مسائل کا حل یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔مستقبل میں بھی دورافتادہ، دیہی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ ایبٹ آباد شہر سے باہر دیگر تحصیلوں اور دیہی علاقے کے لوگوں کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کوٹھیالہ تحصیل لوئر تناول میں منعقدہ کھلی کچہری میں کیا۔ اہلیان کوٹھیالہ، تحصیل لوئر تناول نے بڑی تعداد میں کھلی کچہری میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی موجود رہے اور لوگوں کے مسائل کے حل کیحوالے سے موقع پر سوالات کے جوابات دیے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادخالد اقبال نے صحت، تعلیم، پبلک ہیلتھ، پیسکو، ریونیو کے حوالے سے لو گوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ محکمہ جات کو موقع پر حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اہلیان علاقہ نے تحصیل لوئر تناول میں کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور مستقبل میں مزید کھلی کچہریوں کے انعقاد پر زور دیا۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد رضوانہ ڈار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد، ڈی ای او میل ملک تنویر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس ڈی سی سجاد خان، اے ڈی انڈسٹریز محمد ابراہیم، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو، ایس ڈی او پیسکو، ایس پی کینٹ، لائیو سٹاک، نمائندہ لوکل گورنمنٹ، تحصیلدار لوئر تناول، ریونیو سٹاف اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ حکومتی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے ساتھ ساتھ دیگر تحصیلوں اور دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ دور افتادہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پرحل کیاجائے۔