محرم الحرام کے دوران مانسہرہ ہریپور سمیت کئی دیگر اضلاع حساس قرار
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) مانسہرہ ہریپور سمیت صوبے کے گیارہ اضلاع کو محرم الحرام میں حساس قرار دے کر فوج تعینات کرنے کی درخواست صوبائی محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے کر دی ہے درخواست میں پاک فوج سول ڈیفنس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فارسٹ گارڈز اور خواتین عملہ کی استدعا کی گئی ہے محکمہ داخلہ نے متعلقہ محکموں کو افرادی قوت فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے خیبر پختونخواہ پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ کو ارسال مراسے میں کہا گیا ہے کہ مانسہرہ ہریپور پشاور کو ہاٹ ہنگو لکی مروت سمیت صوبے کے گیارہ اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا ہے ان اضلاع میں پاک فوج کی 27 کیو آر ایف تین یونٹس اور دس کمپنیوں کی درخواست کی گئی ہے اسی طرح تین ونگ اور پانچ سو افراد فرنٹئیر کو کے طلب کیے گئے ہیں صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع نے شمال کے رپورٹر غفار خان مہمند کو بتایا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پانچ سو افراد سول ڈیفنس سے پانچ سو افراد فارسٹ گارڈز کے تین سو افراد 480 خواتین عملہ اور 158 ایف سی نادرن کی درخواست کی گئی ہے محکمہ داخلہ نے محکمہ ایکسائز، بہبود آبادی جنگلات ماحولیات صحت بحالی و آبادکاری کو افرادی قوت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔