مخلتف گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے ایبٹ آباد کے مرد خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
ایبٹ آباد( )خیبر پختون خوا انڈر 23 میں مخلتف گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے ایبٹ آباد کے مرد خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایبٹ آباد پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ان کھلاڑیوں کو ٹرافیز ،شیلڈ ، تعریفی اسناد نقد انعامات دیئے گئے ۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے کہا ہے کہ کھیلوں کا فروغ ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے پشاور میں منعقدہ گیمز میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پشاور میں ایبٹ آباد کے کھلاڑیوں نے اپنے ضلع کا نام روشن کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں چنار فیسٹول کے لئے محکمہ سپورٹس کو فنڈ مہیا کئے ہیں تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتیوں کو نکھارا جا سکے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رضوانہ ،سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود ،ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان،منیجر پی سی بی گراؤنڈ شوکت جدون سربن ہائیکنگ اکیڈمی کے آرگنائزر سابق ممبر ڈی ایف اے سباق سیکرٹری لالہ فضل الرحمن اولمپک ہاکی اکیڈمی محمد سعید قریشی عرف ماما ،قومی اے گریڈ ایمپائر وخیبر پختون خوا ہاکی کوچ شاہد ببل کے علاوہ دیگر آفیشلز اور کھلاڑی بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر خالد اقبال کا کہنا تھا ضلعی انتظامیہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی سرپرستی کر رہی ہے ایبٹ آباد میں بھی چنار فیسٹول کے انعقاد سے ایک مثبت پیغام آگے جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تین روزہ چنار فیسٹول کا افتتاح 28جون کو ہو گا۔فیسٹول میں نیزہ بازی ،میراتھن ریس،سائیکل ریس ،بیل دوڑ کے مقابلے ہوں گے ۔ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان کا کہنا تھا
ہزارہ کی مٹی زرخیز ہے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیوں کو نکھارنے کے لئے سپورٹس آفس بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر خالد اقبال نے والی بال ،اتھلیٹکس ،جوڈو ،بیڈمنٹن،کرکٹ ، سکواش کے مرد خواتین کھلاڑیوں میں ٹرافیز ،شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔اور کھلاڑیوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔