ناران پربت ویو ہوٹل کے کمرہ میں پشاور سے ائی فیملی کہ چھ افراد سلنڈر گیس لیکج کی وجہ سے بے ہوش
ناران پربت ویو ہوٹل کے کمرہ میں پشاور سے ائی فیملی کہ چھ افراد سلنڈر گیس لیکج کی وجہ سے بے ہوش، اطلاع ملتی ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر بے ہوش ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ناران پربت ویو ہوٹل کے کمرہ میں پشاور سے سیر تفریح کیلئے آئی فیملی کہ چھ افراد میں شامل نسیم عمر پچاس سال، زرمینہ،ثناء،لائبہ، ایان عمر سات سال اور ازان عمر چار سال سلنڈر گیس لیکج کے دوران کمرہ میں گیس جمع ھونے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سلنڈر گیس سے بے ہوش ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں ہوش میں لایا