محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک اور جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں ہیں

0

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک اور جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں ہیں انہوں نے اپنی جان قربان کر کے جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھایا انہوں نے 1985 میں مارشل لاء کے خاتمہ کے لیئے اہم کردار ادا کیا ملک عقیل اعوان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصيل جنرل سیکرٹری ملک عقیل اعوان کے نے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی 71سالگرہ کے موقع پر میڈیا بیان دیتے ہوۓ کہا کہ شہید رانی بے نظیر بھٹو نے اپنی جان قربان کر کے جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھایا وہ ہر آمر ظالم اور جابر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہمیشہ ڈٹ کر کھڑی رہیں شہید رانی ایک بہادر باپ کی بہادر بیٹی تھی انہوں نے پاکستان کے جوہری پروگرام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوۓ 1998میں ملک کا پہلا جوہری تجربہ کیا ملک عقیل نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں خواندگی اور تعلیم کو فروغ دینے سمیت صحت سہولیات کے لئے نئے ہسپتالوں کا قیام اور ملک میں غربت کو کم کرنے اور معاشی ترقی،جمہوریت اور سیاسی استحکام کو فروغ دینے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی ملک اور جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں

Leave A Reply

Your email address will not be published.