فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اچھڑیاں میں ایک عظیم الشان ریلی

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)مانسہرہ پی این پی کے زیر اہتمام فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اچھڑیاں میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گی، ریلی کے قیادت ڈویژنل صدر ساجد تنولی کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر پی این پی کے رہنما چوہندری نثار سرخیلی، فضل واحد، سردار محمد عظیم دیگر علماء کرام و عوام نے بھی شرکت کی، اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ھوئے مقررین نے کہا کہ فسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف تمام مسلم ممالک کو ایک پلٹ فارم پر اکھٹا ھوکر فلسطین کی آزادی کیلئے آواز بلند کرنی ھوگی مقررین نے کہا حکومت وقت سمیت امت مسلمہ کو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے ھوں گئے، ریلی سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ریلی کے دوران شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے، ریلی کے اختتام پر فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گی،،،

Leave A Reply

Your email address will not be published.