ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کا گلیات کے سیاحتی مقامات کا دورہ۔
ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کا گلیات کے سیاحتی مقامات کا دورہ۔
دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو ہر ممکنہ سہولت فرہائم کی جائے۔
ایس ایس پی ٹریفک کا ٹریفک افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری۔
ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کا سیاحوں کو دی جانے والی سہولیات، ٹریفک پلین اور سڑک کی روانی کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائے گئے دفتری سٹاف کی چیکنگ کی خاطر گلیات کے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان نے ٹریفک افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز سے آنے والے سیاحوں اور مقامی افراد کو ہر ممکنہ سہولیات اور رہنمائی فرہائم کی جائے وی وی آئی پی اور دیگر اہم ڈیوٹیوں کے دوران ٹریفک پلین کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑک کی روانی کو بحال رکھیں۔
